مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس سال زائرین کو درپیش مشکلات ختم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوگئے ہیں۔
صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر کے معاون علی رضا مرحمتی نے کہا کہ آئندہ چند روز میں زائرین کی آمد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہیں۔ پاکستان کے اندر کچھ مشکلات تھیں جن کو برطرف کیا گیا ہے۔
مرحمتی نے مزید کہا کہ ہم نے گذشتہ سال کی نسبت زائرین کی دوگنی تعداد کے لئے سہولیات کا انتظام کیا تھا لیکن پاکستان کے داخلی مسائل کی وجہ سے زائرین کی اکثریت ویزے سے محروم ہے۔
آپ کا تبصرہ